صدر مملکت عارف علوی

صدر کا ذہنی صحت کے عالمی دن پر خصوصی پیغام

اسلام آباد (پاک صحافت) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم ’ذہنی صحت ایک عالمی انسانی حق ہے‘ کے عنوان سے عالمی دن منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جاری پیغام میں کہا کہ  اعداد و شمار کےمطابق پاکستان میں 24 فیصد لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ معاشی پریشانیوں سے ذہنی دباؤ اور بھی سنگین ہو جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان کے پاس ذہنی بیماریوں کے بوجھ سےنمٹنے کے لیے محدود وسائل ہیں۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نفسیاتی بیماریوں سے بچوں، نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد متاثر ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے