ترجمان دفتر خارجہ

وزیراعظم بھارت کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفترخارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم بھارت کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہان مملکت کے 23 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم 4 جولائی کو بھارت میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے تئیسویں اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کو بھارتی ہم منصب نے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان اہم عالمی و علاقائی مسائل پر غور کریں گے، شنگھائی تعاون تنظیم میں بطور نئے رکن ایران کا بھی خیرمقدم کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ایس سی او روس، چین، پاکستان، بھارت اور دیگر ملکوں پر مشتمل ایک سیاسی اور سیکیورٹی بلاک ہے۔ بھارت ستمبر سے ہی اس کثیر ملکی تنظیم کا چیئرمین ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے