سراج الحق

وزیراعظم ایک دفعہ پھر کنٹینر پر سوار ہوگئے ہیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک دفعہ پھر کنٹینر پر سوار ہوگئے ہیں، اللہ تعالی قوم کو حکمرانوں کے ظلم و جبر سے نجات دے گا۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ سیاسی و ذاتی مقاصد کے لیے اداروں کا استعمال قابل افسوس ہے اور ایسے اقدامات سے ملک انارکی کی جانب جائے گا۔ ملک میں قانون اور انصاف ناپید ہو کر رہ گیا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، کرپشن اور بدامنی میں گزشتہ پونے 4 سال میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے ماضی کی حکومتوں کی طرح اداروں کو تباہ کیا اور معیشت برباد کی۔ حکومت نے بدترین طرز حکمرانی کی مثالیں قائم کیں۔ وزیراعظم نے مدینے کی ریاست کا نام لے کر قوم کو دھوکا اور فریب دیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے