مولانا فضل الرحمن

نااہل عمران خان سے نجات کے دن آگئے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نااہل، نالائق اور سلیکٹڈ عمران خان سے نجات کے دن آگئے ہیں، عوام ہمارے ساتھ ہیں اور ممبران کی اکثریت بھی ہمارے پاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ہوش اڑچکے ہیں پتا نہیں کہاں پلا بڑھا ہے۔ عمران خان سن لو ہم تمہیں جام کرنا جانتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے شرافت کا راستہ اپنایا ہے۔ تم گالیاں دیتے ہو، آپ کی زبان بتا رہی ہے کہ تم وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنے کے اہل نہیں۔ تحریک عدم اعتماد میں ممبران کی اکثریت کا معاملہ ہے۔ ہمارا دعویٰ ہے کہ ہمارے پاس اکثریت موجود ہے۔ پوری دنیا میں عدم اعتماد تحریک آتی ہیں، عمران خان حواس باختہ کیوں ہوگئے ہو۔ انہوں نے کہا کہ  تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی۔ اگر کامیاب نہیں ہوتی تو پھر معاملات سڑکوں کی طرف جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر تارڑ

انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے، اعظم نذیر تارڑ

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ انصاف اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے