زوم

زوم کی جانب سے آن لائن میٹنگ میں فزیکل فیچر بھی شامل

کراچی (پاک صحافت)  کیا آپ جانتے ہیں کہ زوم اپنےکالنگ فیچرمیں اہم  فیچرشامل کرنے پرکام کررہا ہے۔ اس اہم فیچر کے ذریعے استعمال کنندگان ویڈیوکالزمیں جسمانی حرکات و سکنات بھی ظاہرکرسکیں گے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیوکانفرنسگ پلیٹ فارم زوم اس فیچر کو اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے جیسٹر ریکگنیشن ( حرکات و سکنات کی شناخت کرنے والے ) کے نام سے شامل کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اس فیچر کی بدولت استعمال کنندگان زیادہ آسانی سے ویڈیو کال میں شریک افراد کی توجہ حاصل کرسکیں گے۔ فی الحال اس فیچر کے تحت دوحرکات شامل کی جائیں گی جس میں تھمپس اپ اور ہاتھ اٹھانا شامل ہے۔

واضح رہے کہ زوم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ فیچر ابھی تکمیل کے مراحل میں ہے اور جلد ہی اسے آئندہ آنے والی اپ ڈیٹ میں ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔ تاہم کمپنی کی جانب سے ابھی تک یہ بات واضح نہیں کی گئی ہے کہ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے اسے کب تک جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے