شیری رحمان

وزیراعظم اگر عوام کے ہمدرد ہیں تو اوگرا کی سمری مسترد کر دیں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم اگر عوام کے ہمدرد ہیں تو اوگرا کی سمری مسترد کر دیں۔ شیری رحمان کاکہنا ہے کہ ۔ ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھ رہی۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان نے کہا کہ  غریب عوام کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کے لئے پریشان ہیں۔اداریہ شماریات کے مطابق کم آمدنی والے طبقے کے لئے مہنگائی کی شرح 20.89 فیصد ہوچکی ہے۔ منی بجٹ سے پہلے ہی 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ منی بجٹ کے منفی اثرات ابھی سے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے کم آمدنی والے طبقے پر شدید دباؤ پڑے گا۔دوسری طرف منی بجٹ کے بعد ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔ اضافے سے فائدہ اٹھانے کے خاطر مافیہ نے مارکیٹ سے ادویات غائب کر دی ہیں، ادویات کے اس مصنوعی بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت کیا اقدامات کر رہی؟

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے