سینیٹ انتخابات ملک میں جمہوریت کو مزید مضبوط کریں گے: وزیر داخلہ

سینیٹ انتخابات ملک میں جمہوریت کو مزید مضبوط کریں گے: وزیر داخلہ

راولپنڈی (پاک صحافت) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سینیٹ انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ انتخابات ملک میں جمہوریت کو مزید مضبوط کریں گے  جو لوگ استعفے دینے کا کہہ رہے ہیں انہیں اپنے فیصلوں پر غور کرنا چاہیے۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا میری تو خواہش ہے فضل الرحمن سینیٹ کے انتخابات میں خود حصہ لیں تاکہ جمہوریت مضبوط ہو، اگر وہ خود حصہ لیں گے تو میرا خیال ہے کہ ان کے غصے اور بے چینی میں کمی ہوگی۔

مزید پڑھیں: کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، آزادی تک جدوجہدجاری رکھیں گے: جاوید قصوری

انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ تحریکوں سے حکومتیں چلی جاتی ہیں تو ہم نے 126دن عمران خان کے ساتھ دھرنا دیا لیکن حکومت نہیں گئی۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک لانگ مارچ یا عدم اعتماد سے آگے نہیں جائے گی اور سینیٹ کے انتخابات اس ملک میں جمہوریت کو مزید مضبوط کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج جو معیشت سنبھلی ہے، ملک میں قیمتیں کم ہوئی ہے، عام لوگوں کی ضروریات کی چیزوں میں کمی آنا شروع ہوئی ہے، لہٰذا میں اپوزیشن سے توقع رکھتا ہوں کہ وہ عقل کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو 3 سال ہونے والے ہیں، ایک سال اور ہے کیونکہ چوتھے سال کے بعد انتخابی مہم شروع ہوجاتی ہے اور انتے بڑے حلقے ہوتے ہیں کہ 3، 4 مہینے اسے کور کرنے میں لگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ استعفے دینے کا کہہ رہے ہیں انہیں اپنے فیصلوں پر غور کرنا چاہیے، استعفے دینے سے قیامت نہیں آجائے گی لیکن اس سے جمہوری بے چینی ضرور پھیلے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری دنیا میں احتجاج ہورہا ہے، بھارت میں کسان 2 ماہ سے احتجاج کر رہا ہے، روس اور میانمار میں بھی احتجاج ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنا مضبوط الیکٹرانک میڈیا ہے برطانیہ اور امریکا میں بھی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے