رانا ثناءاللہ

عمران خان کو دشمن ملکوں کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔ رانا ثناءاللّٰہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو دشمن ملکوں کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی جان کو دشمن ملکوں کی ایجنسیوں سے خطرہ ہے۔ جبکہ عمران خان پہلے ہی حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر الزامات لگا چکے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا اپنی گفتگو میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں جو سیاسی صورت حال بنارہے ہیں اس صورت حال میں ملک دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملک دشمن طاقتوں کے لئے موقع فراہم کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے