ویکسین

کورونا وائرس سے مزید 70 اموات، 3239 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 70 مریض زندگی کی جنگ ہار گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 24 ہزار 783 تک جا پہنچی ہے۔  خیال رہے کہ پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 30 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 239 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد  11 لاکھ 16 ہزار 886 ہو چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 27 مریض شفایاب بھی ہوئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 6 اعشاریہ 23 فیصد رہی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 89 ہزار 673 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 893 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 10 لاکھ 2 ہزار 430 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے