نواز شریف

توشہ خانہ کیس، احتساب عدالت نے نواز شریف کے وارنٹِ گرفتاری معطل کر دیے

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔ خیال رہے کہ  احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ کیا فیصلہ سنا دیا۔ جج محمد بشیر نے کہا کہ اگر نواز شریف 24 اکتوبر کو نہ آئے تو وارنٹ بحال ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ سماعت نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح اور نیب پراسیکیوٹرز عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل قاضی مصباح نے جج محمد بشیر کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کی۔ وکیل قاضی مصباح نے کہا کہ نواز شریف کے وارنٹ معطلی پر کل درخواست دائر کی تھی، وہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، 21 اکتوبر کو پاکستان آ رہے ہیں، ان کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیں۔

واضح رہے کہ جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ نواز شریف کے خلاف توشہ خانہ کیس نیب کورٹ نمبر 3 کا معاملہ ہے۔ وکیل نے کہا کہ 24 اکتوبر کو آپ کی عدالت میں سماعت مقرر ہے، نواز شریف پیش ہونا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے