وزیراعظم شہبازشریف

قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے خبیث کو نشان عبرت بنائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے خبیث کو نشان عبرت بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک خبیث نے پولیس سیکیورٹی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی، سویڈش حکومت اس حوالے سے اپنی پوزیشن واضح کرے کہ کیسے اس قبیح حرکت کی اجازت دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اربوں مسلمانوں کے دل اس واقعہ پر دکھی ہیں، دنیا میں مسلمان اور عیسائیوں کو لڑانے کی سازش کی جارہی ہے، بس بہت ہوگیا، اب بات برداشت سے باہر ہے، سویڈش حکومت بتائے ایسا کیوں ہونے دیا؟۔

انہوں نے کہا کہ ہم آزادی اظہار کی آڑ میں کسی کو مذہب کے خلاف بات کرنے اور زہر پھیلانے نہیں دیں گے۔ یہ پہلی بار نہیں ہوا اب ہماری برداشت سے باہر ہوچکا ہے۔ وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جسینڈا آرڈرن اور عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا سویڈن واقعہ کی مذمت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے