شہباز شریف

8 فروری کو عام الیکشن نہیں، نوجوان اس ملک اور قوم کی تقدیر بدلیں گے۔ شہبازشریف

شیخوپورہ (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو عام الیکشن نہیں، نوجوان اس ملک اور قوم کی تقدیر بدلیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید سردی میں جلسے میں آنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، 8 فروری کو کوئی عام الیکشن نہیں ہے، اسی جذبے، جوش کے ساتھ کارکنان نے پولنگ بوتھ پر آنا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے، اللہ نے کروڑوں نوجوان بچے، بچیاں اس قوم کو دی ہیں، تیل اور گیس نہیں ہے تو کوئی بات نہیں، نوجوان قوم کا سرمایہ ہیں، نوجوان اس ملک اور قوم کی تقدیر بدلیں گے، نوجوانوں نے ووٹ ڈالتے وقت دیکھنا ہے لیڈر کون ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں 20 ،20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، لاکھوں لوگ بیروزگار ہوگئے تھے، نواز شریف نے 20 ،20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، نوازشریف نے نوجوانوں کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ دیے، دہشت گردی کا خاتمہ کرایا اور سڑکوں کا جال بچھایا۔ نوازشریف نے اسپتالوں میں علاج مفت کرایا۔

صدر ن لیگ نے کہا کہ نوازشریف نے لاہور میں گردے کے ٹرانسپلانٹ کا اسپتال بنایا، وہ کون تھا جس نے پی کے ایل آئی کا بیڑا غرق کردیا؟ وہ کون تھا جس نے تعلیمی وظائف ختم کردیے؟۔ 9 مئی کا واقعہ دلخراش تھا، 76 سال سے کشکول ہمارے ہاتھ میں ہے، ہم نے نوجوانوں کو گالم گلوچ نہیں سکھائی، ہم نے نوجوانوں کو پتھر مارنا نہیں سکھایا۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے