ڈاکٹر

ملک کے معروف اسپتال سے جعلی ڈاکٹر گرفتار

لاہور (پاک صحافت) مارکیٹوں اور بازاروں میں جعلی اشیاء کی خرید و فروخت تو معمول بن چکا ہے لیکن اب اسپتالوں میں جعلی ڈاکٹرز بھی منظر عام پر آنے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف اسپتال جنرل اسپتال لاہور سے ایک جعلی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ جو ڈاکٹر کی وردی پہن کر اسپتال کے اندر گھوم رہا تھا۔ ہسپتال میں ڈیوٹی پر مامور سکیورٹی گارڈز نے سفید کوٹ پہنے اور گلے میں اسٹیتھو سکوپ لٹکائے ایک مشکوک ڈاکٹر کو چیک کیا تو وہ جعلی ڈاکٹر نکلا۔

ڈی ایم ایس جنرل اسپتال ڈاکٹر عرفان نے بتایا کہ جعلی ڈاکٹر کا نام عدیل ہے اور وہ شاہدرہ کا رہائشی ہے جبکہ ملزم کو مزید کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ جعلی ڈاکٹر نے اب تک کسی مریض کا چیک اپ کیا ہے یا کوئی آپریشن کیا ہے یا نہیں یہ تو پولیس تفتیش کے بعد ہی معلوم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے