رضا ربانی

ڈاکٹر عبدالقدیر کیساتھ ہیرو جیسا سلوک نہیں کیا گیا۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کے ساتھ ان کی زندگی میں ہیرو جیسا سلوک نہیں کیا گیا بلکہ انہیں تکلیف دینے کی کوشش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتقال ملک کے لیے افسوسناک اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے تصوارتی باپ تھے جب کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان  نے عملی لحاظ سے اس پروگرام کو ترتیب دیا۔ وہ ایک قومی ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کے ساتھ ان کی زندگی میں کبھی ہیرو جیسا سلوک نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے