شہباز شریف

اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ رقوم موصول، وزیر اعظم کی جانب سے خراج تحسین پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ رقوم موصول ہونے  پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا  کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کے دل پاکستان کی محبت میں دھڑکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول ہوئے ہیں جس کی صورت میں بیرون ملک پاکستانیوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ رقم بیرون ملک پاکستانیوں کی طرف سے ایک دن میں بھجوائی جانے والی اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ اسکیم کی مکمل حمایت اور سرپرستی کررہی ہے اور ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ ایک دن میں آنے والی اس رقم کے بعد روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹ میں جمع کرائی جانے والی رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے