مسلم لیگ ن

ن لیگ کی جانب سے پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی مسترد ، کارروائی عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی مسترد کرتے ہوئے کارروائی عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔  ن لیگ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں  الیکشن کے تقاضے پورے نہیں کیے،ہیرا پھیری کر کے غیرآئینی، غیر قانونی کام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پنجاب کے اعتماد کے ووٹ کی کارروائی مسترد کرتے ہوئے کارروائی عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر آئینی ہے ،تسلیم نہیں کرتے، اجلاس کی کارروائی میں جھوٹ بولا گیا،رات 12بجے کے بعد دوسرا ایجنڈا جاری کیا گیا۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کے تقاضے پورے نہیں کیے،ہیرا پھیری کر کے غیرآئینی، غیر قانونی کام کیا گیا۔ رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا کہ پرویز الٰہی کے پاس 181 سے زیادہ ووٹ کل تھے نا آئندہ ہوں گے۔ اس کے علاوہ لیگی رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، عدالتی کارروائی میں ثابت کرینگے کہ ان کے پاس 186 ارکان نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے