مریم نواز

60 ارب چوری کرنے والے نے نوجوانوں کو تخریب کار فورس بنادیا۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ 60 ارب چوری کرنے والے نے اپنی چوریاں چھپانے کے لیے نوجوانوں کو تخریب کار فورس بنادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی احتجاج اور دہشتگردی میں فرق ہوتا ہے، اپنے مقاصد کے حصول کے لئے نوجوانوں کے ذہن میں زہر گھولا گیا، مٹھی بھر مسلح جھتوں کے ذریعے ملک پر حملے کیے گئے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نو جوانوں پر مشتمل تعمیر پاکستان فورس بنائے گی جس سے ملک کو نوجوان قیادت سامنے آئے گی، نوجوانوں کے مثبت سرگرمیوں میں ملوث ہونے سے معاشرے کو تخریب کاری اور تخریب کاری کے اثرات سے نجات ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کا بیڑا غرق کرکے نوجوانوں سے روزگار چھین لیا، ہم معیشت بحال کرکے نوجوانوں کو ان کا روزگار واپس دلوائیں گے، قوم میں موجود تقسیم کو ختم کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے