ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے شہباز شریف کو پاکستان کا نیا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ ایرانی صدر نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ نئی حکومت پاکستانی عوام اور ملک کی ترقی کےلیے بھرپور کوشش کرے گی اور دونوں مملک باہمی تعلقات کو فروغ دینے کےلیے مل کر کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایرانی سفارتخانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایران کے صدر نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ تاریخی اور ثقافتی روابط کی روشنی میں ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کی مطلوبہ اور مناسب سطح کے حصول کے لیے تعاون کو مضبوط اور وسعت دینے کے لیے سخت محنت کریں گے۔ اپنے پیغام میں ایرانی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اپنی مستقل پالیسی کے فریم ورک کے تحت برادر اور ہمسایہ ملک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کو مضبوط اور گہرا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی نئی حکومت پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اقدامات اٹھائے گی۔ نئی حکومت کی کامیابی اور باوقار پاکستانی قوم کی خوشیوں اور خوشحالی کے لیے دعا گو ہیں۔ واضح رہے کہ شہباز شریف آج ملک کے 24ویں وزیرِاعظم اور 16ویں قائدِ ایوان منتخب ہوئے۔ قومی اسمبلی میں وزیراعظم کےلیے ہونے والے انتخاب میں شہباز شریف نے 201 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے نامزد امیدوار عمر ایوب نے 92 ووٹ لیے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے