خواجہ آصف

ن لیگ، پی پی مل کر حکومت بنائیں گی، خواجہ آصف نے اشارہ دیدیا

سیالکوٹ (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن وفاق میں پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاق میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم مل کر حکومت بنانے جا رہے ہیں، شہباز شریف کو اتحادیوں سے معاملات طے کرنے کا تجربہ ہے، اس لیے انھہیں وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ملک میں بڑے چور اسمبلیوں اور سینیٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں، یہ لوگ سیٹیں خریدتے ہیں، سیاسی استحکام کے لیے ہمیں چاہے اپوزیشن میں بیٹھنا پڑے، ہم تیار ہیں، ہماری معیشت کی بحالی کا بہت آسان نسخہ ہے، یہاں ٹیکس، گیس اور بجلی کی چوری ہے، اس کو روکا جائے تو معیشت بہتر ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریٹیل سیکٹر ٹیکس نہیں دیتا، اسمگلنگ ہوتی ہے، ایف بی آر کے افسران ارب پتی ہیں، سب کو پتہ ہے بیماری کیا ہے، یہاں 87 فیصد بجلی چوری ہوتی ہے جو 9 سو ارب روپے کی ہے، بجلی کی مد میں آج سے چند ماہ پہلے کچھ ریکوری ہوئی، نگراں حکومت نے اچھا کام کیا لیکن تسلسل جاری رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب تو فارم 45 ملے ہیں لیکن 2018ء میں ہمیں تو ملے ہی نہیں تھے، سفید کاغذوں پر ملے تھے جو میں نے جنرل باجوہ کو بھیجے اور کہا کہ ہمارے ساتھ یہ ہو رہا ہے۔ ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ سابق کمشنر کی پریس کانفرنس کی حقیقت سامنے آ چکی، الیکشن کمیشن نے سابق کمشنر کی پریس کانفرنس پر کمیٹی بنا دی ہے، کل ہوئے واقعے کی حقیقت شام تک سامنے آ چکی تھی، کمشنر راولپنڈی کا بیک گراؤنڈ بھی سامنے آ چکا ہے، دو چار گھنٹے کمشنر راولپنڈی کا بیان چلا، الیکشن کمیشن نے یہ مسئلہ ٹیک اپ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے