کورونا

ملک میں کورونا کے وار جاری، 24 گھنٹوں میں 74 اموات، 4373 نئے کیسز رپورٹ

اسلام  آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر  (این سی ا و سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 74 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد 24 ہزار 713 تک جا پہنچی ہے۔ خیال رہے کہ  پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک  میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 373 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک بھر میں اب تک کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 13 ہزار 647 ہو چکی ہے۔ این سی او سی کے مطابق  پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 86 فیصد ہو گئی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 89 ہزار 531 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 939 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 99 ہزار 403 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے