نواز شریف

نواز شریف کل اہم ترین دورے پر کوئٹہ جائیں گے

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بلوچستان کے اہم ترین دورے پر کل کوئٹہ جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ہمراہ اس دورے پر ن لیگی صدر شہباز شریف بھی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  ن لیگی قائد سے کوئٹہ میں 20 سے زائد اہم سیاسی شخصیات ملاقاتیں کریں گی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دورہ بلوچستان کے دوران صوبے کی کئی اہم شخصیات کی ن لیگ میں شمولیت متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے دورے کے دوران ن لیگ اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاہدوں کا بھی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے