خواجہ سعد رفیق

پی آئی اے کے شیئرز بیچنے کا فیصلہ آئندہ حکومت کرے گی۔ سعد رفیق

اسلام آباد (پاک صحافت) سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے شیئرز بیچنے کا فیصلہ آئندہ آنے والی حکومت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں تبدیلی پاکستان بین الاقومی ائیر لائن کارپوریشن ترمیمی بل پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ بل میں چار ترامیم ہیں اور میں نجکاری کا حامی نہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے کا سالانہ خسارہ 110 ارب ہے، پی آئی اے کا 742 ارب کا قرضہ ہے، آمدن ساری قرض ادائیگی میں لگ رہی ہے۔ ائیر انڈیا ڈوب گئی تھی، ٹاٹا نے اسے خریدا اور اب وہ بہترین ائیر لائن ہے۔ بل سے پی آئی اے ایک ہولڈنگ کمپنی بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کی غیرملکی سرمایہ کاری کا انجکشن نہیں لگا تو پی آئی اے بھی ڈوب جائے گی، پی آئی اے کا کنٹرول نجی شعبے کو دینا پڑے گا، پاکستانی غیرملکی ائیرلائنز کے یرغمال بنے ہوئے ہیں۔ بعدازاں تبدیلی پاکستان بین الاقومی ائیر لائن کارپوریشن ترمیمی بل کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے