احسن اقبال

نیب کرپشن کیخلاف نہیں بلکہ اپوزیشن کیخلاف برسرپیکار ہے۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال نے کہا کہ نیب کی ذمہ داری کرپشن کے خلاف اقدامات کرنا ہے لیکن وہ اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ نیب اب ایک سیاسی ادارہ بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری جماعت آصف زرداری اور بلاول کے کسی بیان پر تبصرہ نہیں کرے گی۔ پارٹی قائدین اور کارکن مریم نواز کے ہمراہ نیب آفس جائیں گے۔ پی ڈی ایم کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ اپوزیشن لیڈر مسلم لیگ ن کا ہوگا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم کے متفقہ فیصلوں کا احترام کرنا ہوگا۔ اپوزیشن اتحاد کو نقصان پہنچانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ووٹ، آئین اور عوامی حقوق کا دفاع ہماری جدوجہد کا ہدف ہے جس سے کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے