سراج درانی

نیب کا ادارہ فیل ہو چکا ہے، اسے ختم ہو جانا چاہیے، سراج درانی

کراچی (پاک صحافت) سندھ اسمبلی کے اسپیکر آغا سراج درانی نے قومی احتساب بیورو (نیب) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا ادارہ فیل ہو چکا ہے، اسے ختم ہو جانا چاہیے لیکن دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر غیر رسمی گفتگو کے دوران اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ میرے سب جیل میں ہوتے ہوئے پروٹوکول لینے کی بات غلط ہے۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی بتایا کہ متعلقہ عدالت کی جج ریٹائر ہو چکی ہیں، اب کیس کی سماعت کے لیے 22 دسمبر کی تاریخ ملی ہے۔

واضح رہے کہ آغا سراج درانی نے کہا کہ 4 برس ہو گئے لیکن میرے خلاف کیس میں اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ آغا سراج درانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے لیے ڈاکٹر سیف الرحمٰن بہتر انتخاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے