چوہدری پرویز الہی

نیب نے پرویز الہی کیخلاف انکوائری شروع کردی

لاہور (پاک صحافت) نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی کے دباؤ پر ماسٹر پلان میں لاکھوں ایکڑ زرعی رقبہ کو براؤن کرنے کا الزام ہے، 95 مربع کلومیٹر زمین نئی ہاؤسنگ سوسائٹیز کیلئے مختص کرکے ڈویلپرز کو نوازا گیا۔ عثمان بزدار اور پرویز الہی پر گرین ایریاز کو براؤن میں تبدیل کروانے کا الزام ہے، پرویز الہی نے اسکیمز سے بیٹرمنٹ فیس معاف کر کے خزانے کو 300 ارب کا نقصان پہنچایا۔

دوسری جانب نیب نے ماسٹر پلان کی انکوائری میں معاونت کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو خط لکھا اور کہا کہ انکوائری میں معاونت کیلئےگریڈ 18 کے افسر کو فوکل پرسن مقرر کیا جائے۔ خط کے متن کے مطابق لاہور کے ماسٹر پلان کی غیرقانونی منظوری دی گئی جس کے تحت پرویز الہی کے خلاف انکوائری جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے