گوگل

سال 2022 میں پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا سرچ کیا؟

کراچی (پاک صحافت) روزانہ ہی گوگل پر اربوں موضوعات کو سرچ کیا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سرچ انجن کی جانب سے ہر سال کے اختتام پر سب سے زیادہ مقبول سرچز کی فہرست کو جاری کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے 2022 کے دوران پاکستانی عوام کی جانب سے سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے موضوعات کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کو کرکٹ بہت پسند ہے کیونکہ فہرست میں اس سے متعلق موضوعات کا ہی غلبہ ہے۔

واضح رہےکہ پاکستانیوں نے 2022 میں گوگل پر سب سے زیادہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کو سرچ کیا۔ دوسرا نمبر ایشیا کپ 2022 کے حصے میں آیا جبکہ پی ایس ایل 7 کو تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا۔ گوگل کی جانب سے 2022 کے دوران سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی خبروں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔ اس حوالے سے سرفہرست نام مرحوم عامر لیاقت کا ہے، ممکنہ طور پر ان کی اچانک موت یا اس سے قبل تیسری بیوی سے علیحدگی کی وجہ سے لوگوں نے ان کے بارے میں سرچ کیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر صارفین کے بڑے درد سر کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے فیچر کو متعارف کرایا جا رہا ہے جو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے