آصف زرداری

آصف زرداری کی دنیا بھر کے تمام مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر آصف علی زرداری نے دنیا بھر کے تمام مسلمان بھائیوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے دنیا بھر میں آباد تمام مسلمان بھائیوں کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی کے اس موقع پر مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے بھائیوں کو ضرور یاد رکھا جائے جو اس وقت جبر اور بربریت کا شکار ہیں۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ تمام خوشحال طبقات کو چاہیے کہ وہ عید کی خوشیوں میں ان مستحق اور معاشی طور کمزور مسلمان بھائیوں کو بھی شریک کریں جو غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریب اور مستحق خواتین کی مالی امداد کے ساتھ اس بات کی ضرورت ہے زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرکے غربت بے روزگاری اور معاشی بدحالی کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنے منشور روٹی، کپڑا اور مکان پر ثابت قدم ہے ہم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان بنا کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے