پی ٹی آئی

فارن فنڈنگ کیس میں ملوث پی ٹی آئی رہنما کے متعلق سنسنی خیز انکشافات

لاہور (پاک صحافت) فارن فنڈنگ کیس میں ملوث پی ٹی آئی رہنما حامد زمان سے تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے بانی رکن حامد زمان کے خلاف ایف آئی اے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آگئیں ہیں۔ ملزم حامد زمان نے تحریک انصاف کی لیڈرشپ سے مل کر تین بینک اکاؤنٹس کھولے جن میں امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ اور پاکستانی روپوں کا اکاؤنٹ شامل تھا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں بینک اکاؤنٹ انصاف ٹرسٹ کے نام سے کھلوائے گئے، جن میں 8 مئی 2013 کو 6 لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر آئے پھر اس میں سے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے 9 مئی 2013 کو نجی کمپنی کو ٹرانسفر کیے گئے۔ 10 مئی کو ڈھائی کروڑ روپے ایک اور نجی کمپنی کو ٹرانسفر کیے گئے۔ بیرون ملک سے آئی تمام رقوم کو تحریک انصاف کی سیاسی مہم کے لیے استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے