مریم اورنگزیب

نیب نیازی گٹھ جوڑ 3 سال میں عدالتوں اور عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورگزیب نے قومی احتساب بیورو (نیب) اور وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ 3 سال میں عدالتوں اور عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔ عمران صاحب چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے جائیں تو کمیشن بنادو، وزیر مشیر پکڑے جائیں تو وزارت بدل دو، واہ عمران صاحب۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے نیب اور وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف کےخلاف نئی انکوائری نیب نیازی گٹھ جوڑ کی غنڈہ گردی ہے۔ ن لیگ کی ترجمان نے وزیر اعظم اور نیب پر تنقید کرتے ہوئے مزید  کہا کہ منی لانڈرنگ، نام نہاد احتساب کا عمران صاحب کا بیانیہ نیست و نابود ہوچکا ہے، نیب نیازی گٹھ جوڑ کو آٹا، چینی، بجلی گیس، ایل این جی اسکینڈلز نظر نہیں آتے، شرم آنی چاہیے، نیب ایگزیکٹو بورڈ کو اربوں روپے کے رنگ روڈ اسکینڈل، دوائی اسکینڈل دکھائی نہیں دیتے۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب کے اپنا بیان میں کہنا تھا کہ مہنگی اور تاخیر سے منگوائی جانے والی ایل این جی کے اربوں روپے کا اسکینڈل نیب کو ’کیس‘ نظر نہیں آتا، نیب کو عمران صاحب کا ہیلی کاپٹر کیس نظر آتا ہے نہ دوائی چور، نہ ایل این جی چور نظر آتا ہے نہ وزیر مشیر نظر آتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  عمران صاحب اے ٹی ایمز اور مافیاز کو سہولت دیں لیکن نیب کو نظر نہیں آتا، یہ تماشا اور بھونڈا مذاق بند کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے