مراد علی شاہ

سندھ حکومت کاریڈ لائن بی آر ٹی سسٹم شروع کرنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے بہت جلد ریڈ لائن بی آ ر ٹی سسٹم لانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزیرا علیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ حکومت سندھ ریڈ لائن بی آر ٹی سسٹم شروع کر رہی ہے، بی آر ٹی ریڈ لائن کے لئے 250 بسز خریدی جائیں گی، بی آر ٹی ریڈ لائن میں 3 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافر روزانہ سفر کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ کے ترقیاتی پروگرامز سمیت وفاق اور سندھ کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے شہباز شریف کو بی آر ٹی پروجیکٹس پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ یہ پروجیکٹ 22.5 کلومیٹر کا ہوگا جس کے 23 اسٹیشنز ہونگے، 208 شیلٹرز اور 2 بس ڈیپو ہونگے، بی آر ٹی ریڈ لائن کا ٹینڈر جاری کیا جا چکا ہے اور جلد اس پر کام ہوگا۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران مراد علی شاہ نے کہا کہ بی آر ٹی ییلو لائن 17.6 کلومیٹر ہوگا، یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کیا جا رہا ہے جس پر کنسلٹنٹ کام کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے ان بی آر ٹی پروجیکٹ کے لئے 2000 الیکٹرک بسز خریدنے کے منصوبے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بسز کی خریداری پر 108 ارب روپے خرچ ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے