آصف زرداری

عمران خان بے شک انتقام کا شوق پورا کرے مگر تھوڑی توجہ کشمیریوں پر بھی دے، آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یوم استحصال کشمیر کے موقعے پر اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لے لیا، آصف زرداری کا کہنا  ہے کہ عمران خان بے شک ہم سے انتقام کا شوق پورا کرے مگر تھوڑی توجہ کشمیریوں پر بھی دے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مودی کا 5 اگست کا جارحانہ اقدام جمہوری آزادی پر شب خون ہے، رائے شماری کشمیریوں کا بنیادی اور جمہوری حق ہے انہیں یہ حق دینا پڑے گا، پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو صدر ،وزیر اعظم اور وزیر خارجہ آرام سے نہ بیٹھے ہوتے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری کا کشمیری عوام کے نام پیغام میں مزید کہنا تھا کہ بھارت میں کشمیریوں کا استعمال دنیا کے منصفوں کے ضمیر کا امتحان ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اقتدار میں ہوتی تو اراکین پارلیمنٹ دنیا بھر میں بھارت کیخلاف رائے عامہ پیدا کرتے۔ ہ دو سال سے مقبوضہ کشمیر عملی طور پر جیل بنا ہوا ہے، کشمیریوں کو رائے شماری کا جمہوری حق دلانے کیلئے عالمی سطح پر بھرپور سفارتکاری کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے