مریم اورنگزیب

نیب نیازی گٹھ جوڑ سے چھٹکارہ پائے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ جھوٹے مقدمات کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہا ہے اس سے چھٹکارہ پائے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی پریس ریلیز جاری ہوئی ہے اور پریس ریلیز عمران خان کے حکم پر جاری کی گئی۔ جس کا مقصد چیئرمین نیب کی ایکسٹینشن کی درخواست ہے جبکہ ہمیں بلیک میل کر کے چیئرمین نیب کو ایکسٹینشن نہیں دی جا سکتی۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آٹے کی 450 ارب کی چوری پر پریس ریلیز کیوں نہیں جاری ہوتی اور بنی گالہ کے غیر قانونی محل کو قانونی کرایا گیا اس پر پریس ریلیز نہیں آتی جبکہ ایل این جی کی 400 ارب روپے کی چوری نیب کو نظر نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے