مریم نواز

مسلم لیگ ن پاکستان کا مستقبل ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن پاکستان کا مستقبل ہے کیونکہ دوسری جماعتوں کے پاس نہ ہمارا جیسا لیڈر ہے اور نہ ہی ووٹ بینک۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کتنی بڑی طاقت ہے اس کا اندازہ اس کے دشمنوں اور حکومت کو بخوبی ہے۔ آج بھی ان کو مسلم لیگ ن کو ہرانے کے لئے دھاندلی اور ووٹ چوری کرنا پڑتے ہیں۔ آپ تیار رہیں اگلا الیکشن ہمارا ہے اس لیے ہمیں مضبوطی اور اتحاد سے الیکشن لڑنا ہوگا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آج ہر ادارہ اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہا ہے۔ آج کرم ایجنسی کی رپورٹ پی ٹی آئی کی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے۔ ان کے پول کھل رہے ہیں اس لیے الیکشن کمیشن پر حملہ آور ہیں۔ پارٹی ورکرز سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اگر آج ہم نے تھوڑی سی کمزوری دکھائی تو یہ ہم پر چڑھ دوڑیں گے اس لیے ہمیں خود مضبوط ہونا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے