بلاول بھٹو

نیب اور معیشت کا ساتھ چلنا ممکن نہیں۔ بلاول بھٹو

جیکب آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نیب اور معیشت کا ساتھ چلنا ممکن نہیں ہے۔ کیونکہ نیب ایک کالا قانون ہے جس کو حکومت اپوزیشن کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے جیکب آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن سے سیاسی انتقام لینے کے لئے حکومت نیب کو استعمال کررہی ہے۔ یہ ایک کالا قانون ہے ملکی معیشت اور نیب ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 کے الیکشن دھاندلی کے ذریعے ملک بھر سے عوامی نمائندوں کے بجائے من پسند افراد کا انتخاب کیا گیا۔ آج بھی یہی صورت حال جاری ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن ڈسکہ کی طرح دیگر حلقوں میں بھی شفافیت لائے اور دھاندلی کے خلاف تحقیقات کرے۔ حکومت، بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے، اور اپنے ہی ادارے آئی ایم ایف کے حوالے کررہی ہے، کورونا ویکسین کے حوالے سے پاکستان خطے کے تمام ممالک سے پیچھے ہے۔ حکومت معاشی فیصلے آرڈیننس کےذریعے کرناچاہتی ہے، آرڈیننس سے پاکستان کا اپنا ہی اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے کہنے پر چلے گا، اسٹیٹ بینک کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے