رانا تنویر حسین

عوامی مسائل کا واحد حل حکومت کا خاتمہ ہے۔ رہنما ن لیگ

لاہور (پاک صحافت) ن لیگ کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مسائل کا حل حکومت کا خاتمہ ہے۔ اس کے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا کیونکہ نااہل افراد کے پاس اہلیت ہی نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نااہل اور نالائق حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ وزیراعظم کے پاس کوئی اختیار نہیں وہ صرف تقریروں کی حد تک وزیراعظم ہیں۔ پاکستانی عوام کے مسائل کا واحد حل حکومت کا خاتمہ اور عمران خان کو گھر بھیجنا ہے۔ نااہل صرف سلیکٹ ہوسکتے ہیں الیکٹ ہونا ان کی بس کی بات نہیں ہے۔

رانا تنویر حسین کا مزید کہنا ہے کہ نیب آمریت کی پیداوار ہے جو ملک کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ نواز شریف کا بیانیہ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے۔ جس کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکمرانوں کے آرڈیننس کو آئین کے خلاف قرار دیا ہے جس کی وجہ سے پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال ہوئے۔ نیازی کا شو ختم ہونے والا ہے اپوزیشن متحد ہو کر عمران نیازی کے مظالم کا مقابلہ کررہی ہے۔ حکومت عوامی مسائل کو بھول کر اپوزیشن کو کچلنے میں مصروف ہے۔ شہباز شریف کی نیب پیشی پر پورے لاہور کو بند کر کے عوام کو تنگ کیا گیا جو حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

سعودی سرمایہ کار ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سعودی سرمایہ کار ایس آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے