رانا ثناءاللہ

عمران خان ہتھے چڑھ جاتا تو مچھ جیل کے مرچی وارڈ منتقل کردیتا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ہتھے چڑھ جاتا تو مچھ جیل کے مرچی وارڈ منتقل کردیتا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ کل زمان پارک پولیس بھیجنے کا مقصد عمران خان کو یہ بتانا تھا کہ ان کے خلاف وارنٹ موجود ہیں۔ ٹیرن وائٹ، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی اور سزا صاف نظر آرہی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان مقدمات سے بچنے کے لیے پانچ ماہ سے ٹانگ پر پلستر چڑھا کر بیٹھے ہوئے ہیں، عمران خان عدالت میں پیش ہوجائیں تو بہتر ہے، ورنہ پیش کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے وزارتیں چھوڑنے کا کوئی امکان موجود نہیں ہے، سیلاب متاثرین سے کئے وعدے ضرور پورے ہونے چاہیئں۔ مردم شماری 30 مارچ تک مکمل کرلی جائے گی، اس حوالے سے پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سمیت سب کے اعتراضات دور کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے