خواجہ آصف

حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے، خواجہ آصف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے جاری ایک بیان میں پی ٹی آئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ  انہیں الیکشن قبل از وقت ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ مری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ  سانحہ مری حکومت کی بے حسی کی وجہ سے پیش آیا ، مری واقعے پر حکومت کی بے خبری سوالیہ نشان ہے۔ عمران نیازی نے عوام کو سبز باغ دکھا کر دھوکہ دیا  اور بڑی کرپشن کی ، عمران خان کو اپنی  نا اہلی کا جواب دہ ہونا پڑے گا، پاکستان کو تحریک انصاف کی حکومت نے دیوالیہ بنادیا ہے ۔

واضح رہے کہ انہوں جاری بیان میں مزید کہا کہ سانحہ مری  میں لوگ گاڑیوں میں بیٹھے بیٹھے زندگی کی بازی ہار گئے، مری میں وزرا کی بے حسی دیکھ کر پاکستان تحریک انصاف کے ووٹرز بھی حکومت کی ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں، وزیر اعظم کہتے ہیں کہ عوام موسمی حالات کو دیکھ کر مری کیوں نہیں گئے۔

یہ بھی پڑھیں

زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے