مولانا فضل الرحمن

نیب انتقامی کارروائیوں کے بجائے اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دے۔ مولانا فضل الرحمن

پشاور (پاک صحافت) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو نیب اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے بجائے سیاسی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ نیب کو اپنی ذمہ داریوں پر توجہ دینی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ نیب کی جانب سے مریم نواز سمیت دیگر اپوزیشن رہنماوں کو دھمکیاں مل رہی ہیں۔ نیب کی جانبداری نے ہمارے موقف کی تائید کی ہے کہ اب وہ قومی ادارہ نہیں بلکہ حکومت کا ترجمان بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عدالتوں سے رجوع کرنے کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں، عدالتیں ہماری آخری امید ہیں اور یقین ہے ہمیں انصاف ضرور ملے گا۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں اداروں نے مداخلت کی جس کی وجہ سے واضح اکثریت کو شکست میں تبدیل کیا گیا۔ بعض اپوزیشن ممبران پر دباو ڈالا گیا، ان کو دھمکیاں اور لالچ دی گئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی پارٹی کے ساتھ وفاداریاں تبدیل کیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں اور کل پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس منعقد ہوگا جس میں اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے