مائیکرو سافٹ کا اے آئی اسسٹنٹ ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرانے کا فیصلہ

(پاک صحافت) مائیکرو سافٹ نے اپنا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل اسسٹنٹ کو پائلٹ (copilot) ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اے آئی اسسٹنٹ کو پہلے صرف ونڈوز 11 کے لیے جاری کیا گیا تھا مگر اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ کو پائلٹ کو ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔ اس سے صارفین کو ونڈوز 10 استعمال کرتے ہوئے نئے سسٹم کے فیچرز استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ نیا اے آئی اسسٹنٹ پہلے بیٹا (beta) صارفین کو دستیاب ہوگا اور آئندہ چند ماہ کے دوران بتدریج ونڈوز 10 ہوم اور پرو ایڈیشنز کے صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ کو پائلٹ چیٹ جی پی ٹی پر مبنی اے آئی چیٹ بوٹ ہے جسے متعدد کاموں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو پائلٹ تک جلد رسائی چاہتے ہیں تو ونڈوز 10 پر چلنے والے کمپیوٹر کو اوپن کریں اور سیٹنگز میں جائیں۔ سیٹنگز میں اپ ڈیٹ اینڈ سکیورٹی اور پھر ونڈوز اپ ڈیٹ پر کلک کریں۔

واضح رہے کہ وہاں Get the latest updates as soon as they’re available آپشن کا انتخاب کریں، جس سے آپ نئی اپ ڈیٹس کو دیکھ کر انہیں انسٹال کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب مائیکرو سافٹ کی جانب سے اکتوبر 2025 تک ونڈوز 10 آپریٹنگ سسٹم کی سپورٹ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔اس تاریخ کے بعد آپریٹنگ سسٹم کے لیے سکیورٹی اور دیگر اپ ڈیٹس دستیاب نہیں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کے آئی فون صارفین کیلئے اب پاس ورڈ کے بغیر لاگ ان ہونا ممکن

(پاک صحافت) واٹس ایپ نے اکتوبر 2023 میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے