مھمت نوری

برطانوی سیاحوں کیلئے خوش خبر، کورونا ٹیسٹ کے خاتمہ قوی احتمال

لندن {پاک صحافت} وزیرِ ثقافت و سیاحت مہمت نوری ایرسوئے نے اطلاع دی ہے کہ ترکی میں سیاحوں کو آنے کی اجازت کے وقت ان افراد کے ممالک میں یومیہ  کورونا واقعات اور ویکسینشن پروگرام کو مدِ نظر رکھا جائیگا۔

جناب ایرسوئے نے  بی بی ون ٹیلی ویژن  چینل سے براہ راست رابطے میں قریب آنے والے سیاحتی سیزن کے بارے میں بعض اہم اعلانات کیے۔

ترکی کو 15 اپریل تک آنے والے افراد سے پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ طلب کرنے کی توضیح کرنے والے ایرسوئے نے بتایا کہ  اس عمل درآمد پر 15 اپریل کے بعد وزارت ِ صحت کے ساتھ سیاحوں کے متعلق دوبارہ سے جائزے لیے جائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 15 اپریل کے بعد واقعات کی  تعداد کا جائزہ لیں گے ، اگر واقعات کی تعداد میں گراوٹ کا مشاہدہ ہوتا  ہے تو گزشتہ برس کی طرح ان ممالک سے آنے والے افراد  سے پی سی آرٹیسٹ کا مطالبہ نہیں کیا جائیگا۔

جیسا کہ برطانیہ میں کورونا کیسسز میں تیزی سے کمی اور ویکسینشن میں اضافہ ہو رہا ہے لہذا برطانوی شہریوں سے 15 اپریل کے بعد ٹیسٹ  نہ مانگنے کا احتمال قوی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خشونت

فلسطینی حامی طلباء کے خلاف امریکی پولیس کے تشدد میں اضافہ

پاک صحافت امریکہ میں طلباء کی صیہونی مخالف تحریک کی توسیع کا حوالہ دیتے ہوئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے