صبا قمر

اداکار عرفان خان کی جانب سے عیدی میں دیا گیا نوٹ سنبھال کر رکھا ہے، اداکارہ صبا قمر

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا ہے کہ اداکار عرفان خان کی جانب سے عیدی میں دیا گیا نوٹ سنبھال کر رکھا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں دل اور ہاتھ کی بہت کھلی ہوں، الحمد اللّٰہ میں بڑی قسمت والی ہوں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ عرفان خان نے ’ہم سب امید سے ہیں‘ میں میرے کچھ کلپ دیکھے تھے، اس لیے انہوں نے فلم کے لیے میرے نام کی سفارش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ میں نصیبوں والی ہوں، پیدا ہوتے ہی گھر میں پیسوں کی ریل پیل ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے پروگرام کے دوران مزید کہا کہ ہ کورونا کے دنوں میں سب نے آرام کیا لیکن میں کام کرتی رہی۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ لگتا ہے میں بھی کسی حد تک ’’کملی‘‘ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے