پرویز خٹک

نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا اور چیئرمین پی ٹی آئی ڈکٹیٹر ہیں۔ پرویز خٹک

پشاور (پاک صحافت) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا اور چیئرمین پی ٹی آئی ڈکٹیٹر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے مالاکنڈ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا، ان کا ساتھ نظام بدلنے کیلئے دیا مگر تمام نعرے جھوٹے تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی تمام ملکی پارٹیوں اور لیڈروں سے نفرت کرتے تھے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اپنے علاوہ کسی کو نہیں مانتے، وہ ڈکٹیٹر ہے، ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں۔

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی پارٹی کے پیچھے نہیں گئے ہمت سے پارٹی بنائی، کوئی پارٹی انتخابی منشور پر عمل نہیں کرتی، پی ٹی آئی بتائے 4 سال میں کتنی ترقی آئی ہے؟ کہیں پر بھی انصاف نہیں، ہم عوام کو حقوق ان کی دہلیز پر دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا کی جنگ اسلام آباد کیلئے تھی، ملکی قیادت نے ملک کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا، ملک کی سب سے بڑی بیماری بیرونی قرضہ ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ ہزار سال میں ختم نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے