سراج الحق

فلسطین کے بعد دیگر اسلامی ممالک بھی اسرائیل کے نشانے پر ہوں گے، سراج الحق

تونسہ (پاک صحافت) امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ فلسطین کے بعد دیگر اسلامی ممالک بھی اسرائیل کے نشانے پر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق تونسہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں فلسطین پر ظلم و جبر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی فلسطین کے ساتھ ہے، اسلامی دنیا کو دعوت دی کہ غزہ کے لوگوں کا ساتھ دو۔

واضح رہے کہ سراج الحق کا کہنا ہے کہ مسلم لیگی سن لیں، اسٹیبلشمنٹ اور امریکا آپ کو نہیں جتوا سکتے، عوام کو آٹا سونے کی قیمت پر مل رہا ہے، 8 فروری کو عوام دشمن جماعتوں کا سیاسی جنازہ نکلے گا۔ امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری خود کو عوام کے سامنے پیش کریں، میں خود کو احتساب کے لیے عوام کے سامنے پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے