رانا ثناءاللہ

نوازشریف کو عام آدمی نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہا۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو عام آدمی نجات دہندہ کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں مشکلات کا شکار ہے، پاکستان ڈیفالٹ سے تو بچ نکلا ہے لیکن معاشی بحران سے نہیں نکلا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کی واپسی کیلئے کل میٹنگ کی، ن لیگ نے نوازشریف کی واپسی کیلئے تیاریاں شروع کردیں،مسلم لیگ ن کے ورکرز اور سپورٹرز لاہور پہنچیں گے۔ خود کو صادق اور امین سمجھنے والے نے ملک کو اخلاقی طور پر تباہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت کو ہٹایا گیا، اس وقت پیٹرول 65 اور ڈالر 100 روپے کا تھا، ملک کی معاشی بدحالی کا عمل 2017 میں شروع ہوا، بابا رحمتے کی سربراہی میں ملک کو عدم استحکام کا شکار کیا گیا، ن لیگ نے اپنے گزشتہ دور میں لوڈشیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے