محسن نقوی

وزیراعلی پنجاب کا شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کروانے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب نے شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر سختی سے عملدر آمد کروانےکا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے شادی تقریبات میں ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش اور اوقات کار کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

محسن نقوی نے ہدایت کی ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں شادی تقریبات کے دوران ون ڈش اور رات 10 بجے کے اوقات کار پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے۔

شادی ہالز کے ساتھ فارم ہاؤسز میں ہونے والی شادی تقریبات میں بھی ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ون ڈش یا اوقات کار کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے