چاند

چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل یکم رجب ہوگی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان میں رجب المرجب کا چاند نظر آگیا، یکم رجب ہفتہ 13 جنوری 2024ء کو ہوگی۔

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، ایوان اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ لاہور میں ہوا۔ جس میں ماہ رجب المرجب کا چاند دیکھا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور، کراچی میں منعقد ہوئے جس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے ممبران اور فنی ماہرین نے شرکت کی۔

مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع ابر آلود رہا اور کچھ مقامات پر مطلع صاف بھی رہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ رجب المرجب کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جن میں نواب شاہ، تھرپارکر، عمرکوٹ کنری، چھور، بدین، حیدر آباد، پسنی، وندر بلوچستان اور دیگر مقامات پر چاند نظر آگیا ہے لہذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم رجب المرجب 13جنوری 2024 بروزہفتہ کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے