خالد مقبول صدیقی

بلاول ہاؤس میں اجلاس، ایم کیو ایم کا وفد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں شرکت کرے گا

کراچی (پاک صحافت) ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں (متحدہ قومی موومینٹ) ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج شام بلاول ہاؤس کراچی میں ہونے ولے اجلاس میں شرکت کرے گا۔ خیال رہے کہ دوسری جانب ن لیگ بھی اہم رہنما اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق آج شام بلاول ہاؤس میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد اجلاس میں شرکت کرے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، ایاز صادق اور ملک محمد احمد شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں بی اے پی کے خالد مگسی اور جے یو آئی (ف) سے اسد محمود شرکت کریں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ن لیگ کے رہنماؤں کی ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد آمد بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے