مقبول باقر

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کا فلسطینی طلباء کو اسکالر شپ دینے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے فلسطینی طلباء کی فیس معافی کے بعد اسکالرشپ کے لیے منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق جسٹس(ر) مقبول باقر کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں فلسطینی طلباء کی فیس معاف کی گئی تھی اور فلسطینی طلباء کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہاسٹل کے چارجز بھی ختم کر دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ کی ہدایت پرجامعات میں پڑھنے والے فلسطینی طلباء کو اسکالر شپ فراہم کی جائے گی۔ اسکالر شپ کی رقم یکم دسمبر 2023ء کو تمام فلسطینی طلباء کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے