زلزلہ

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہری اپنے گھروں سے باہر آگئے۔ اور لوگوں میں خوف پھیل گیا۔  خیال رہے کہ زلزلے کا مرکزی حصہ افغانستان   میں تھا۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں شہریوں نے  زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے ۔ جس کے بعد شہری گھروں سے باہر آگئے۔ امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر اسمار سے 29 کلو میٹر دور تھا۔ اس زلزلے کی گہرائی 94 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے