مرتضی وہاب

کراچی میں بارش کی پیشگوئی، میئر کی متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر میں متوقع بارشوں کے پیش نظر کے ایم سی اور دیگر متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اس حوالے سے میئر کراچی نے ہدایت کی کہ متوقع بارشوں کے پیش نظر کے ایم سی کا تمام عملہ ہائی الرٹ رہے، کے ایم سی کے متعلقہ محکموں میں چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی کو بارش سے قبل یقینی بنایا جائے۔ شہر بھر کی کچرا کنڈیوں اور کھلے مقامات سے تمام کچرا صاف کیا جائے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔

انکا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام مشینری فعال ہونی چاہیے، اس ضمن میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ڈپٹی میئر سلمان عبداللّٰہ مراد کا کہنا تھا کہ شہر میں مین ہولز کے ڈھکن لگے ہونے چاہئیں۔ شہر کو صاف رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف آئی ایم ایف

وزیراعظم کی آئی ایم ایف مینیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے